ڈی آئی خان میں گندگی کے ڈھیر سے دستی بم مل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): سرکلر عیدگاہ والی گلی میں حبیب بینک کے قریب گندگی کے ڈھیر سے دستی بم برآمد ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔

دستی بم کی موجودگی سے علاقے میں تشویش پھیل گئی تھی، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور دستی بم گندگی کے ڈھیر تک پہنچنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related posts

مردان میں ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اغوا

عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ

پیرودہائی سے لاپتا 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل