ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ، ڈی ایس پی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ مروت کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کے دوران ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے قریب کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related posts

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا

پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے

گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا، دہشت گردی بہانہ اور پی ٹی آئی نشانہ ہے، ہمایوں مہمند