فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور دفاعی برآمدات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (POF) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکٹری کی پیداواری صلاحیتوں، جدید پیش رفت اور دفاعی سامان کی برآمدی امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے پی او ایف میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اسلحے، گولا بارود اور دفاعی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مختلف اقسام کے فوجی سازوسامان اور ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں پی او ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر دفاعی ضروریات پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف نہ صرف ملکی مسلح افواج کی ضروریات کو کامیابی سے پورا کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں معیاری دفاعی مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قومی معیشت میں بھی اپنا اہم حصہ ڈال رہی ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور کر لی

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے