کیف (پاک ٹوڈے): یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روس کے خلاف حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملے کرے۔
اپنے حالیہ خطاب میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ موجودہ وقت میں یوکرین روزانہ اوسطاً 300 ڈرون حملے کر رہا ہے، جسے اب تین گنا بڑھا کر ایک ہزار تک پہنچانے کا واضح ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر فوج پر زور دیا کہ روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں بھرپور اضافہ کیا جائے۔
علاوہ ازیں، زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے حالیہ دورہِ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا علم ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ روسی کریملن نے بھی اس ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔