ڈومیرا سے اغوا ہونے والے زکاء اللہ خدرانی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لاش لیبر ہسپتال منتقل

ہرنائی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے ڈومیرا سے چند روز قبل پراسرار طور پر اغوا کیے جانے والے نوجوان زکاء اللہ خدرانی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
مقامی ذرائع اور رپورٹس کے مطابق ہرنائی کے رہائشی محمد زمان خدرانی کے بیٹے زکاء اللہ کو نامعلوم افراد نے کچھ دن قبل ڈومیرا کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے بعد ازاں اسے بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش ویرانے میں پھینک دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر فوری طور پر لیبر ہسپتال ہرنائی منتقل کر دیا ہے، جہاں ضروری قانونی و طبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا