اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کے فری لانسنگ سیکٹر نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نئے مالی سال (2026-27) کے پہلے ماہ جولائی میں برآمدی آمدن میں 45 فیصد کا شاندار اضافہ حاصل کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جیو نیوز کی رپورٹ کے تحت پاکستانی فری لانسرز نے جولائی 2026 کے دوران 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ ملک میں لایا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ جولائی میں یہ آمدن 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 کے مہینے میں یہ رقم 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی، یوں مسلسل ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2025-26 میں فری لانسرز نے ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا تھا، جو کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز برآمدات کی تاریخ میں اک بڑا سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔