بلاول بھٹو کے بیان پر عدالتیں ازخود نوٹس لیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک ٹوڈے): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پوری قوم کو مبینہ دھمکی دینے کے معاملے پر عدالتیں ازخود نوٹس لیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پوری قوم کو دھمکی دی ہے، اس لیے عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پورے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تو خونریزی صرف کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ یا میرپورخاص میں کیوں ہوگی؟

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ اب پاکستان کی ضرورت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے کو دھمکیوں اور تشدد کے بجائے سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، قبضے کی کوشش کا الزام

صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا