انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی (پاک ٹوڈے): کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 276 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 276 روپے 55 پیسے تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوکر 278 روپے 35 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 2 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 76 روپے 13 پیسے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے مہنگا ہوکر 74 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

اس کے برعکس یورو کی قیمت میں 11 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یورو 307 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔ برطانوی پاؤنڈ بھی 76 پیسے سستا ہوکر 367 روپے 88 پیسے پر آگیا۔

Related posts

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، قبضے کی کوشش کا الزام

صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

بلاول بھٹو کے بیان پر عدالتیں ازخود نوٹس لیں، خالد مقبول صدیقی