معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، قبضے کی کوشش کا الزام

لاہور (پاک ٹوڈے): معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کرکے اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

گلوکارہ کے مطابق مسلح ملزمان اسلحہ لے کر ان کے گھر پہنچے اور گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، اس دوران انہیں سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

واقعے کے بعد شازیہ منظور نے لاہور کے ملت پارک تھانے سے رجوع کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

تاحال واقعے کے حوالے سے پولیس کا مؤقف یا مقدمے کے اندراج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

بلاول بھٹو کے بیان پر عدالتیں ازخود نوٹس لیں، خالد مقبول صدیقی