قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران قبائلی چیف سردار شاہ زمان علی زئی بیٹے سمیت اغواء

مستونگ (پاک ٹوڈے): قومی شاہراہ سورگز کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران مستونگ کے معروف قبائلی رہنما اور میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین سردار شاہ زمان علی زئی اپنے بیٹے اور گاڑی سمیت اغوا ہو گئے ہیں۔

پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق علی زئی قبیلے کے سربراہ سردار شاہ زمان اپنے بیٹے کے ساتھ مستونگ سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ سورگز کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور دونوں افراد کو ان کی گاڑی سمیت تحویل میں لے کر نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سے دونوں افراد کے موبائل فون مسلسل بند جا رہے ہیں اور اب تک ان سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا ہے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا