چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دلہا سمیت 13 ملزمان گرفتار

چارسدہ (پاک ٹوڈے): چارسدہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دلہا سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خواجہ وس، تنگی، سرڈھیری اور شبقدر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 پستول، ایک رائفل اور درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ خطرناک اور قابلِ سزا عمل ہے، اس میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوشی کی تقریبات کو ہوائی فائرنگ سے پاک رکھیں۔

Related posts

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز سے جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گر گیا

افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے، فیصل کریم کنڈی

جرمنی میں جنریشن زی کے مظاہرے پُرتشدد، کئی شہروں میں ہنگامے اور گرفتاریاں