لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز سے جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گر گیا

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈکوارٹرز کی عمارت سے جدید سرویلنس ڈرون ٹکرا کر گر گیا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرون قبضے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب جلو موڑ کی جانب سے آنے والا ڈرون سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی کی جا رہی تھی۔ ڈرون کے ساتھ نصب کیمرے اور بیٹری کی لائٹس بھی فعال تھیں۔ واقعے کے بعد ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سکیورٹی ٹیم نے فوری طور پر ڈرون تحویل میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ڈرون بھیجنے والوں اور اس کے مقصد کا تعین کیا جاسکے۔

سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔

Related posts

افغان مہاجرین سے متعلق وفاقی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے، فیصل کریم کنڈی

چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دلہا سمیت 13 ملزمان گرفتار

جرمنی میں جنریشن زی کے مظاہرے پُرتشدد، کئی شہروں میں ہنگامے اور گرفتاریاں