پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
29 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت اور اعتماد کے باعث سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن میں پارٹی ارکان، عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور دیگر ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کی نامزدگی میں تبدیلی یا کسی متبادل امیدوار کے حوالے سے نہ کوئی اجلاس منعقد کیا جائے، نہ ایجنڈا پیش کیا جائے اور نہ ہی اس معاملے پر بحث کی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے لیے کسی متبادل امیدوار کی نامزدگی یا فیصلے میں تبدیلی کا اختیار صرف عمران خان کو حاصل ہے، جبکہ ان کے فیصلے حتمی ہوں گے اور پارٹی کے تمام ارکان ان کے پابند ہوں گے۔