پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہ دیا تو کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگ سکتا ہے: بلاول

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیتی تو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشتگردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی توجہ سیاست پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرکے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے اور اسلام آباد 10 دن سے بند ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالا جائے اور سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھا جائے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا