لندن (پاک ٹوڈے): پاکستان ہائی کمیشن لندن نے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کے باعث نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور اس سے منسلک سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا کی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی۔ تاہم دستاویزات کی تصدیق (اٹیسٹیشن) کی سہولت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔