اسلام آباد میں گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد، 12 زندہ گدھے اور 5 کتے بھی پکڑے گئے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گدھوں اور کتوں کا مجموعی طور پر 800 کلو گوشت برآمد کرلیا، جبکہ مکان سے متعدد زندہ اور مردہ جانور بھی ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں واقع ایک مکان پر کارروائی کے دوران گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے بھی برآمد ہوئے۔ کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی ملے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے گوشت اور جانوروں کی نقل و حمل سے متعلق کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

فوڈ اتھارٹی نے زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیے، جبکہ کارروائی کے بعد مکان کو سیل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث نامعلوم افراد کی تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز معطل کردیں

محسن نقوی کو نظام کے ری سیٹ کا اختیار کس نے دیا؟ بلاول بھٹو کا چیئرمین پی سی بی پر کھلا وار

پوٹن: یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد مغربی پابندیاں ناکام رہیں