راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کے لیے مفت داخلے کا اعلان

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقین کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق جمعرات 19 نومبر کو شائقین بغیر ٹکٹ خریدے اسٹیڈیم میں داخل ہو کر میچ دیکھ سکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسٹیڈیم لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

بورڈ ترجمان نے فیملیز، نوجوانوں، طلبہ اور کرکٹ کے شائقین کو اسٹیڈیم پہنچ کر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی دعوت دی ہے۔ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت پر پہنچیں تاکہ سیکیورٹی چیکنگ اور داخلے کے مراحل آسانی سے مکمل ہو سکیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں جاری ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان نے دوسرے روز لنچ تک ایک وکٹ کے نقصان پر 221 رنز بنا کر 123 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

Related posts

لاہور: مالی لین دین کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ایک زخمی

انجری کے باعث ثاقب خان راولپنڈی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کریں گے

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز معطل کردیں