پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی اور آصف خان کی جانب سے دائر کی گئی، جبکہ تینوں ارکان اپنے وکیل معظم بٹ کے ہمراہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست لانگ مارچ کے دوران ممکنہ رکاوٹوں کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لانگ مارچ تو جاری ہے، کیا اس پر کوئی پابندی عائد ہے؟

وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم سے متاثر ہیں؟

معظم بٹ نے جواب دیا کہ وہ قانون کے تحت احتجاج کرنا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ ان ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے گزرے گا جہاں ممکنہ طور پر رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ متعلقہ اداروں کو لانگ مارچ میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا حکم دیا جائے اور کیس کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی بی بی اے یا ٹی بی اے کی درخواست نہیں کہ اسے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا جائے، تاہم عدالت نے معاملہ دیکھنے کا عندیہ دیا۔

Related posts

برقمبر خیل شینکو ایریا میں پولیس کی کارروائی، آئی ای ڈی بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سکیورٹی فورسز کا 3 شدت پسندوں کو مارنے کا دعوی

وزیراعظم وعدہ پورا کریں، ورنہ دوبارہ احتجاج شروع کریں گے، حافظ نعیم الرحمن