پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافہ: ای سی سی کی منظوری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے اس فیصلے کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے ای سی سی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرِ پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے مارجن میں اضافہ کر کے پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا خدشہ، شوکت یوسفزئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

عبوری افغان حکومت جنگجو ذہنیت ترک کرکے ریاستی سوچ اپنائے، عطاء اللہ تارڑ

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے