خواجہ آصف کی محسن نقوی پر تنقید، طاقت کے قریب ہونے کا مطلب دوسروں کو روندنا نہیں

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو رانا ثناء اللہ سے متعلق دیے گئے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، دھمکی آمیز زبان اختیار کرنا سیاسی رویہ نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ محسن نقوی نے صوبوں سے متعلق معاملات جس انداز میں نمٹائے ہیں، اس پر پارٹی کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے۔

خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں حاصل ہوا ہے۔

Related posts

کوئلے کی تلاش میں زندگی داؤ پر، بلوچستان کی کانیں مزدوروں کے لیے موت کا جال بن گئیں

ترکیہ میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 5 اہلکار ہلاک

امریکی فوج کے سابق افسر نڈال حسن نے سزائے موت روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا