نادرا کا جدید اور محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے مکمل طور پر پاکستان میں تیار کردہ جدید کیو آر کوڈ (QR Code) والا نیا قومی شناختی کارڈ باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔

نئے ڈیزائن اور تکنیک کے حامل اس شناختی کارڈ میں روایت سے ہٹ کر روایتی مائیکرو چپ کے بجائے ایک انتہائی محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔ اس کیو آر کوڈ کو عام اسمارٹ فونز اور نادرا کی سرکاری ‘پاک آئی ڈی’ (Pak ID) موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی سے اسکین اور تصدیق کیا جا سکے گا۔

نادرا حکام کے مطابق کیو آر کوڈ کے انضمام سے شہریوں کی بنیادی شناختی معلومات کی فوری جانچ اور تصدیقی عمل پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور سادہ ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، مختلف نجی و سرکاری اداروں کو بھی شہریوں کی تصدیق کے لیے ایک محفوظ اور موثر ڈیجیٹل سہولت میسر آئے گی۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا خدشہ، شوکت یوسفزئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

عبوری افغان حکومت جنگجو ذہنیت ترک کرکے ریاستی سوچ اپنائے، عطاء اللہ تارڑ

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے