میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک کی باضابطہ شمولیت: پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا

جدہ/ریاض (پاک ٹوڈے): بحری سلامتی کو یقینی بنانے اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے جدہ میں منعقدہ میری ٹائم ڈیفنس الائنس کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں 13 ممالک نے اتحاد میں اپنی باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں دنیا بھر سے 39 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس میری ٹائم ڈیفنس الائنس کی مرکزی کمان سعودی عرب کے پاس ہوگی، جبکہ اتحاد کے پہلے دور کے لیے نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے سپرد کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے بتایا کہ اس بین الاقوامی بحری اتحاد کے قیام کا بنیادی مقصد خطے کے سمندری راستوں کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، بین الاقوامی بحری تجارت کو تحفظ فراہم کرنا اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

جدہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس کے دوران اتحاد کے آئندہ کے لائحہ عمل، مشترکہ گشت اور بحری سلامتی کے حوالے سے تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Related posts

نیکولا بیلومو نے افغانستان میں یورپی یونین کے نئے ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

افغانستان کے لیے بھارت کی انسانی امداد جاری، ادویات اور طبی سامان کی ایک اور کھیپ کابل پہنچ گئی

یمن: تعز میں فضائی حملے، درجنوں حوثی جنگجوؤں اور شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ