پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد کا رخ کرے گی، حافظ نعیم

لاہور (پاک ٹوڈے): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے میدان نہیں چھوڑا اور نہ ہی ایک لمحے کے لیے غافل ہوئی ہے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فیول ریلیف پیکیج سے بھی 20 فیصد عوام کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، جبکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر مڈل کلاس کو لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد کا رخ کرے گی اور حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنا حق لے کر رہے گی۔ ان کے مطابق سرمایہ دار اور جاگیردار مسلسل عوام کو لوٹ رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں ان مافیاز کے ساتھ کھڑی ہیں، تاہم جماعت اسلامی عوام کی سیاست جاری رکھے گی۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ