اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ سرکاری دورۂ امریکا کو مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔
’پاک ٹوڈے’ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر اترا، جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان اور دیگر سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کریں گے۔ اس مختصر قیام کے دوران ان کا روٹین کا طبی معائنہ شیڈول ہے۔ طبی معائنے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کی وطن عزیز روانگی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤ ں کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکا کے 5 روزہ دورے پر موجود تھے، جہاں سے وہ اب برطانیہ پہنچے ہیں۔