حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل کے بورہ پستہ ونی میں کان گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ دشوار گزار راستے کے باوجود ریسکیو آپریشن میں 4 ایمبولینسز، 2 ڈیزاسٹر وہیکلز اور 20 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملبے تلے دبے تینوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ

سات دن میں حکومت مسائل حل کرلے، 4 اکتوبر کا لانگ مارچ اٹل ہے، سہیل آفریدی