امریکا 7 روزہ منصوبہ قبول کرے تو آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے، عباس عراقچی

نیویارک (پاک ٹوڈے): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو 7 روزہ منصوبہ پہنچا دیا ہے، جسے قبول کیے جانے اور ضروری شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکا کو اپنا 7 روزہ منصوبہ پہنچا دیا ہے، جس کے تحت ضروری شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز کھول کر بحری آمدورفت بحال کی جاسکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اگر امریکا ایران کا منصوبہ قبول کرلیتا ہے تو آبنائے ہرمز 7 روز کے اندر دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 7 روز کی مدت امریکا کی جانب سے ایرانی منصوبہ قبول کیے جانے کے وقت سے شروع ہوگی۔

Related posts

نورستان میں افغان فورسز کا آپریشن، مسلح مخالف گروپ کے ارکان کی ہلاکت اور گرفتاری کا دعویٰ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، ریاض میں رکن ممالک کے عسکری سربراہان کا اجلاس

ایران کی دھمکی، ہماری پروازیں بند ہوئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اڑے گا