پشاور (پاک ٹوڈے): حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔