پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کا مجموعی سرکاری قرضہ 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 84.8 ٹریلین روپے تھا، جو جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا ہے، تاہم اس دوران قرضوں کا مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا تھا، جبکہ ایک سال قبل یہ حجم 84.8 ٹریلین روپے تھا۔

Related posts

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بالاکوٹ میں درختوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال گرفتار، ضمانت کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیے گئے

بنوں میں امن جرگے پر مبینہ ڈرون حملہ، بچوں سمیت 9 افراد زخمی