کراچی میں ڈاکوؤں سے جھڑپ، دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی (پاک ٹوڈے): سپر ہائی وے پر گڈاپ سٹی پولیس چوکی کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید شامل ہیں۔ ایک اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا، تاہم اس دوران ملزمان کے دیگر ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ سٹی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related posts

ایرانی صدر کے دفتر میں بجلی اور ہیٹنگ سسٹم بند، مسعود پزشکیان سرد کمرے میں کام کرنے پر مجبور

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بالاکوٹ میں درختوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال گرفتار، ضمانت کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیے گئے