سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا

کراچی (پاک ٹوڈے): بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 500 روپے کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 500 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 860 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 224 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 463 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 192 روپے سستی ہوکر 3 ہزار 826 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 629 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

Related posts

بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی

پمز اسپتال کا استعمال شدہ طبی فضلہ فروخت کرنے کا انکشاف، 4 ہزار 272 کلوگرام خطرناک مواد برآمد

پی ایس ایل 12: پانچ فرنچائزز کے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے براہِ راست معاہدے