صنعا میں تیل کمپنی کی تنصیبات پر حملہ، حوثیوں کو سعودی عرب کی وارننگ

صنعا (پاک ٹوڈے): حوثیوں کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں تیل کمپنی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے فوجی کارروائی شروع کرنے سے قبل مذکورہ تنصیبات خالی کرنے کے حکم کے بعد ہوا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر مسلسل حملوں کے باعث حوثیوں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاض کے شمال میں تین میزائل ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔

Related posts

سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب روک دی گئی

بونیر میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے کے خلاف مقدمات درج

بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ آپریشن میں 2 شدت پسند مارنے کا دعویٰ