بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اجلاس سے باہر جانے کا کہہ دیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو باہر جانے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس شروع ہوا تو گورنر فیصل کریم کنڈی بھی وہاں پہنچ گئے، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کنڈی صاحب، یہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے، آپ فی الحال باہر جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’کنڈی صاحب، گفتگو میں عاجزی لائیں، اتنی رعونت اچھی نہیں۔‘‘

Related posts

سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب روک دی گئی

بونیر میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے کے خلاف مقدمات درج

بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ آپریشن میں 2 شدت پسند مارنے کا دعویٰ