خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹر ملازمت سے فارغ، محکمہ صحت کا اعلامیہ جاری

پشاور (پاک ٹوڈے): محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مختلف الزامات کے تحت 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹروں کے خلاف جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن، غیر قانونی تقرریوں اور دیگر الزامات پر کارروائی کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ فیصلہ الزامات، شواہد، انکوائری رپورٹس اور متعلقہ ڈاکٹروں کی ذاتی سماعت کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ کارروائی سے قبل تمام متعلقہ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا تھا۔

Related posts

سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب روک دی گئی

بونیر میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے کے خلاف مقدمات درج

بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ آپریشن میں 2 شدت پسند مارنے کا دعویٰ