واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو ہفتے کے روز بھارت اور ازبکستان کا پانچ روزہ دورہ شروع کریں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مارکو روبیو بھارت میں حکام سے ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران ازبکستان میں وہ وہاں کے حکام کے ساتھ قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور کرغزستان کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس دورے میں شریک ہوگا۔