تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے خبردار کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر سنجیدگی سے نظرثانی کر سکتا ہے۔
یہ اقدام برطانوی وزیراعظم کی جانب سے فرفورڈ فضائی اڈے پر سکیورٹی کے واقعے میں ایران اور پاسدارانِ انقلاب کے ممکنہ ملوث ہونے کے الزام کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کے حق میں دستاویزات اور شواہد پیش کرے، بصورت دیگر تہران لندن کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔
ایران نے فرفورڈ فضائی اڈے کے سکیورٹی واقعے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔