عوامی راج رہے گا، گورنر راج نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہو، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان سب سے پہلے ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اچانک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ خیبر پختونخوا میں ان کے ساتھ ایسا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نظام کو شکست دیں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے سیاسی گفتگو کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر ایاز صادق نے انہیں فلور دینے سے انکار کر دیا۔ اسپیکر نے وضاحت کی کہ اجلاس مرحوم رکن محمود بشیر ورک کے تعزیتی ریفرنس کے لیے منعقد کیا گیا ہے اور سیاسی گفتگو کسی اور دن کی جا سکتی ہے۔ اس دوران اسپیکر نے بیرسٹر گوہر کا مائیک بھی بند کر دیا۔

Related posts

سہیل آفریدی کی گرفتاری میں میرا ہاتھ ہے؟ ایسی بے تُکی باتیں نہ کی جائیں، مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات، اسد قیصر

لکی مروت میں پولیس، امن کمیٹی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، کمانڈر رخمدل مارا گیا