پنجاب حکومت کا تعلیمی مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک ٹوڈے): حکومتِ پنجاب نے صوبے میں تعلیمی معائنے کا نظام بہتر بنانے کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بطور ‘مانیٹرنگ اینڈ ایوویشن آفیسرز’ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 22 اضلاع کے لیے بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

​محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں ایک سالہ قابلِ توسیع کنٹریکٹ پر کی جا رہی ہیں، جن میں منتخب اہلکاروں کو 60 ہزار روپے ماہانہ کے ساتھ سرکاری موٹر سائیکل اور محکمانہ مراعات دی جائیں گی۔ درخواست دہندگان کے لیے عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیمی قابلیت گریجویشن، پنجاب کا ڈومیسائل اور آئی ٹی میں مہارت شرط رکھی گئی ہے۔

جے سی اوز اور این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں مطلوب ہیں۔ ابتدائی طور پر 28 آفیسرز بھرتی ہوں گے جن میں 21 سابق فوجی اور 7 سویلین شامل ہیں، جبکہ دیگر اضلاع کا احاطہ دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

​دوسری جانب، محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں درپیش اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1.5 لاکھ ‘اسکول ٹیچنگ انٹرنز’ کے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ منظوری کے بعد انٹرنز کا دورانیہ مارچ 2027ء کے جاری تعلیمی سیشن کے اختتام تک بڑھا دیا جائے گا۔

Related posts

بلاول بھٹو کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت کے لیے آج بھی تیار ہیں

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

قلعہ سیف اللہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ریلی