واشک: ماشکئیل میں مسلح افراد کا تھانے اور کسٹمز چیک پوسٹ پر قبضہ، ایف سی کیمپ کا گھیراؤ

واشک (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی قصبے ماشکئیل سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد نے شہر کے مختلف حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مقامی پولیس اسٹیشن اور کسٹمز کی چیک پوسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ علاقے میں قائم فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے مین کیمپ کو بھی چاروں طرف سے گھیراؤ میں لے لیا ہے۔
ماشکئیل اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات

بلاول بھٹو کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت کے لیے آج بھی تیار ہیں

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج