پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روزہ پابندی

لاہور (پاک ٹوڈے): سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے تاکہ ممکنہ سکیورٹی خطرات سے بچا جا سکے۔ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اس کے استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ منتظمین پر عائد ہوگی۔

انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے سیف ڈرون یوزیج کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو تحقیقی مقاصد یا دیگر ضروریات کے لیے تحریری اجازت جاری کرے گی۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا خدشہ، شوکت یوسفزئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

عبوری افغان حکومت جنگجو ذہنیت ترک کرکے ریاستی سوچ اپنائے، عطاء اللہ تارڑ

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے