بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے

پشاور (پاک ٹوڈے): جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے یونین کونسل خندر خانخیل میں 17 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا چوتھا کیس ہے، اس سے قبل بنوں سے 2 اور شمالی وزیرستان سے ایک کیس سامنے آیا تھا۔ رواں سال 2026 میں ملک بھر سے پولیو کے کل 5 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 4 خیبرپختونخوا اور ایک سندھ سے ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا خدشہ، شوکت یوسفزئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

عبوری افغان حکومت جنگجو ذہنیت ترک کرکے ریاستی سوچ اپنائے، عطاء اللہ تارڑ

پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روزہ پابندی