اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 76.69 میٹر کی تھرو کی جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے 80.29 میٹر کی بہتر تھرو کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی، تاہم اس کے بعد چوتھی، پانچویں اور چھٹی تینوں کوششیں فاؤل ہونے کے باعث وہ میڈل سے محروم ہو گئے۔
دوسری جانب جیولین تھرو میں یاسر علی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ انصر عباس لانگ جمپ کے مقابلے میں ایکشن میں ہیں۔