پشاور گورنمنٹ کالج چوک میں طلباء تنظیموں میں تصادم، متعدد طلباء زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنمنٹ کالج چوک میں طلباء کی 2 تنظیموں کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصادم اسلامی جمعیت طلبہ اور پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنان کے درمیان ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں تنظیموں کے متعدد طلباء زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ زخمی طلباء کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے

پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روزہ پابندی

پمز آتشزدگی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی