پشاور: گینگ ریپ کیس کے چار زیرِ حراست ملزمان فائرنگ میں ہلاک

پشاور (پاک ٹوڈے): تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ ریپ کے مقدمے میں زیرِ حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان کو چند روز قبل ایک گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو واردات کی جگہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

Related posts

لاہور: ای بائیکس اسکیم اور مفت اسکوٹی ٹریننگ کا آغاز

27 ستمبر کا احتجاج: پی ٹی آئی پر حالات خون آلود بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ نکالنے سے روک دیا۔