خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، متاثرین کی تعداد 4 ہزار 856 تک پہنچ گئی

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 856 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت 199 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ 4 ہزار 656 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، تاہم رواں سیزن کے دوران ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں ڈینگی کیسز کی تعداد 2 ہزار 822 تک پہنچ گئی ہے اور 132 کیسز فعال ہیں۔

Related posts

رواں سال شدت پسندوں کے حملوں میں 3500 پاکستانی شہری نشانہ بنے، ترجمان دفتر خارجہ

خیبرپختونخوا پولیس کو 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں فراہم

باپ یا درندہ صفت مجرم؟ جب بچوں کا محافظ ہی ان کا دشمن بن جائے!