پی ٹی آئی کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ 27 اکتوبر کو ہوگا، بیرسٹر علی ظفر

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو دے دیا گیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کے مطابق 27 اکتوبر کو ہونے والے اہم اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے یا دوبارہ احتجاج شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، خواتین کی رہائی، علاج معالجے اور دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

Related posts

رواں سال شدت پسندوں کے حملوں میں 3500 پاکستانی شہری نشانہ بنے، ترجمان دفتر خارجہ

خیبرپختونخوا پولیس کو 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں فراہم

باپ یا درندہ صفت مجرم؟ جب بچوں کا محافظ ہی ان کا دشمن بن جائے!