پشاور میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کی مشکلات کم ہونے لگیں

پشاور (پاک ٹوڈے): صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز سے معطل موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد شہریوں کے معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، جس کے باعث شہریوں کو رابطوں، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر روزمرہ امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سروس کی بندش سے آن لائن کلاسز، بینکنگ، کاروباری لین دین اور شہریوں کے باہمی رابطے بھی متاثر ہوئے۔ موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد ان سرگرمیوں کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق جاز، زونگ، ٹیلی نار اور یوفون سمیت تمام موبائل نیٹ ورکس کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں، جبکہ انٹرنیٹ بھی معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

Related posts

این سی سی آئی اے لاہور کا کریک ڈاؤن، 281 ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار بازیاب، گھروں کو واپس پہنچ گئے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما نعمت اللہ مہمند گھر سے اغوا