اسد قیصر کی ڈاکٹر امجد اور عبدالسلام آفریدی کے اغوا کی مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہ

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو اغوا کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ری پبلک بنا دیا ہے، جہاں عوام کے منتخب نمائندے بھی محفوظ نہیں اور خیبرپختونخوا کے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں سے ان کا آئینی حقِ حکمرانی چھینا جا رہا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے نہ عوامی مینڈیٹ کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جمہوری آوازوں کو خاموش کرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر امجد اور عبدالسلام آفریدی سمیت تمام لاپتا ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور جمہوری اداروں کی تضحیک اور آئین کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Related posts

این سی سی آئی اے لاہور کا کریک ڈاؤن، 281 ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار بازیاب، گھروں کو واپس پہنچ گئے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما نعمت اللہ مہمند گھر سے اغوا