پشاور (پاک ٹوڈے): خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی قانونی نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔
عدالت نے اپنے 125 رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں عدالت کا دفاع کریں اور بین الاقوامی انصاف کے نظام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اس سے قبل بھی امریکا عالمی فوجداری عدالت کے بعض ججوں اور پراسیکیوٹرز پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔