پشاور: انصار الاسلام کے سابق اہم کمانڈر سید اکبر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر ایجنسی کی وادیٴ تیراہ میں سرگرم عمل سابق حکومت حامی گروپ انصار الاسلام کے اہم کمانڈر سید اکبر پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاک ٹوڈے کے نمائندے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے چولی اصحاب بابا روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے انصار الاسلام کے سابق کمانڈر سید اکبر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سید اکبر موقع پر ہی شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے۔

واقعے کے فوری بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس قاتلانہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات