لکی مروت: عبدالخیل میں لکی پولیس اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی، مبینہ جنگجوؤں کے گھر نذرِ آتش

 

لکی مروت (پاک ٹوڈے): ضلع لکی مروت کے علاقے عبدالخیل میں مقامی رپورٹس کے مطابق لکی پولیس اور لکی پولیس امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ جنگجوؤں کے گھروں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

پاک ٹوڈے کے نمائندے کے مطابق یہ کارروائی عبدالخیل کے مقام پر کی گئی، جہاں پولیس اور امن کمیٹی کے اہلکاروں نے جنید اور منظور نامی افراد کے مکانات کو آگ لگا دی۔ مذکورہ دونوں افراد پر مبینہ طور پر شدت پسندانہ سرگرمیوں اور شدت پسند تنظیموں سے تعلق کا الزام تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید سیکیورٹی خدشات اور تناؤ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے اس مخصوص کارروائی اور گھروں کو نذرِ آتش کیے جانے کے حوالوں سے مزید باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات